Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فضائی حدود، مودی کوپھرانکار، بھارت آگ بگولہ

ویب ڈیسک پیر 28 اکتوبر 2019
فضائی حدود، مودی کوپھرانکار، بھارت آگ بگولہ

لاہور (قومی اخبارنیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوپاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے مسلسل انکار کے بعد بھارتی حکومت کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور اس نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آ رگنائزیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے ایک بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان کے کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور صدر مملکت رام ناتھ کووند کے طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دے کر پاکستان ہوا بازی کے بین الاقوامی اصولوں اور قوانین سے انحراف کر رہا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خوفزدہ ہوگئے،عمران خان

(1559 بار دیکھا گیا)

تبصرے