Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

120 تاجر تنظیمیں متحد،کل سے دوروزہ شٹر ڈاؤن

ویب ڈیسک پیر 28 اکتوبر 2019
120 تاجر تنظیمیں متحد،کل سے دوروزہ شٹر ڈاؤن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چھوٹے تاجروں نے مرکزی تنظیم تاجران کی اپیل پرمنگل 29 اور بدھ 30اکتوبرکو 2 روزہ ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کافیصلہ کرلیا۔

ہڑتال پر تاجر تقسیم‘ آدھی مارکیٹیں بند

 

مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری نے کہاکہ چھوٹے تاجروں کے دیگر مسائل کے علاوہ خریدوفروخت پر قومی شناختی کارڈ کی شرط کاخاتمہ ہے لہٰذاایف بی آر خریدوفروخت پر شناختی کارڈ کی شرط کو موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔انھوں نے کہاکہ چھوٹے تاجر اب ایف بی آر کے زبانی وعدوں و اعلانات پر اعتبار نہیں کرسکتے کیونکہ تاجربرادری کو اس بات کا یقین ہوگیاہے کہ ایف بی آر متعددباروعدے کرنے کے باوجود عملی اقدام کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبورہے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ فکسڈ ٹیکس اسکیم کے اجرا اور تاجروں کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے خاتمے کا قانون بنانے کا اعلان کرے۔

 

مطالبات پر قانون سازی یا صدارتی آرڈیننس کے اجراء تک ہڑتال موخر نہیں ہوسکتی ہے۔ لہٰذا29,30 اکتوبر کو بہر صورت ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی۔کراچی کی 120سے زائد ایسوسی ایشنز نے متحد ہونے کا اعلان کیا ہے اور ملک بھر میں29,30اکتوبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتا ل کافیصلہ کرلیا ۔

 

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اور کراچی تاجر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد ، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی ، سندھ ٖصرافہ گروپ کے رہنماء ہارون چاند ، انجمن تاجران بولٹن مارکیٹ کے صدر رفیق جدون ، موٹر سائیکل ڈیلرز کے صدر احسان گجر ، پاکستان بیڑی ایسویشن کے صدرسیف الرحمان ، سندھ تاجر اتحاد کے صدر حبیب شیخ ، آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنماء شرجیل گوپلانی ، عبداللہ بٹرا ، کراچی اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک ، کے ایم سی مارکیٹ کے صدر عبدالحمید بادلہ ، کنفیکشنری ایسویشن کے صدر جاوید حاجی عبداللہ ، میلامائین اینڈ اسٹل مرچنٹ کے رہنماء سلیم بٹلہ ، صدر ٹریڈرز الائنس کے رہنماء عبدالصمد ، پاک الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن کے رہنماء محمد یوسف ، میرٹ روڈ ٹریڈرز کے صدر عثمان شریف ، بولٹن مارکیٹ ٹریڈرز کے رہنماء تاج الدین ، اسمال ٹریڈرز اردو بازار کے رہنماء اقبال یوسف، طارق روڈ ٹریڈرز کے رہنماء نے اسلم بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تاجر مطالبات کی منظوری تک متحد رہ کر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ تمام تاجر متفقہ طور پر 29,30اکتوبر کو دو روزہ شڑڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں اور ڈو بتی معیشت کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

(1527 بار دیکھا گیا)

تبصرے