Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چین میں پانڈے کی شکل والے کتوں کی دھوم

ویب ڈیسک اتوار 27 اکتوبر 2019
چین میں پانڈے کی شکل والے کتوں کی دھوم

بیجنگ(قومی اخبار نیوز)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک ریستوران کے مالک نے چو چو نسل کے بڑے فر والے اپنے کتوں کو سفید اور سیاہ رنگ سے ایسا رنگا ہے کہ وہ بالکل پانڈا لگتے ہیں۔

 

چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی

 

پانڈا نما کتوں کو شہرت ملی تو شہری دور دراز علاقوں سے صرف ان پانڈا نما کتوں کو دیکھنے کے لیے آنے لگے۔وہ ان کے ساتھ کھیلتے ہیں اور ریسٹورینٹ میں کھانا بھی کھاتے ہیں۔ اس طرح ریسٹورینٹ کے مالک کو مالی منافع بھی ہونے لگا ہے۔جب ان کتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چین میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور پالتو جانوروں سے محبت کرنے والے صارفین نے شدید احتجاج کیا۔

 

لوگوں کا کہنا تھا کہ رنگے جانے سے جانوروں کو کوفت ہوتی ہے اور ان کتوں کی فر اور جلد خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے جب کہ ایک شخص نے کیفے کے مالک پر سیاہ اور سفید رنگ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ریسٹورینٹ کے مالک ہوانگ نے بتایا کہ گاہکوں کی جانب سے پسند کیئے جانے پر اس نے کتوں کو پانڈے جیسا رنگنا شروع کیا جس میں 211 ڈالر کا خرچہ بھی ا?تا ہے اور میں اسے ایک ماہر کاریگر کے ذریعے کرواتا ہوں۔ رنگنے کی مشین جاپان سے منگوائی ہے جس سے کتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

(62 بار دیکھا گیا)

تبصرے