Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہوش حیات بینظیر کا کردار ادا کرنیکی خواہاں

ویب ڈیسک هفته 26 اکتوبر 2019
مہوش حیات بینظیر کا کردار ادا کرنیکی خواہاں

لاہور (قومی اخبار نیوز) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات پاکستان کی سب سے بہترین اداکارہ ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک خصوصی ’’انٹرویو‘‘ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ پاکستان آئیں اور دیکھیں، جو ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے وہ اس سے کتنا مختلف ہے۔

مہوش حیات کیلئے عالمی اعزاز

 

ہمارے ملک ایک پر امن ملک ہے، یہاں کے لوگ دوسروں سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں، ہم دنیا بھر میں اپنے رویے اور مہمان نوازی کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند ماہ قبل پاکستانی اداکارہ سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے کردار میں بھی جلوہ گر ہونگی۔ خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بہت پسند کرتی ہوں، وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، میں نے ان کے بارے میں بہت زیادہ پڑھا ہے، میں ان سے بہت زیادہ متاثر ہوں لیکن مجھے افسوس بھی ہے کہ ہم نے ایک عظیم رہنما کو کھو دیا ہے۔انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئی نوجوان نسل کو ان کے بارے میں پڑھنا چاہیے کیونکہ ان کے بارے میں جاننا چاہیے، میرے لیے خوشی کی بہت ہو گی اگر میں مستقبل میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار ادا کروں۔

(1605 بار دیکھا گیا)

تبصرے