Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بپن راوت کو لتاڑ دیا

ویب ڈیسک هفته 26 اکتوبر 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بپن راوت کو لتاڑ دیا

راولپنڈی (قومی اخبار نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنگ کو ہوا دے رہے ہیں، انہوں نے اپنی فوج کو نکما کردیا ہے، آج تک ان کے کیریئر میں کوئی کامیابی نہیں ہے، انہوں نے اپنی فوجی اخلاقیات کو داؤ پر لگا کر خود کیلئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کی راہ ہموار کی ہے۔

 

ہر لاپتہ کی ذمہ دار ریاست نہیں‘آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف الیکشن اور سیاسی مفادات کی خاطر بار بار اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے جنگ کو ہوا دے کر خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

جھوٹے سرجیکل سٹرائیک کے علاوہ ان کی آج تک کی کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے بھارتی فوج کو نکما بنادیا ہے اور ہر روز ان کے فوجی مر رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی حقیقت یہ ہے کہ ان کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور ان کے فوجی پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں نقصان اٹھا رہے ہیں۔ نام نہاد تکنیکی خرابیوں کے ذریعے ان کے ہیلی کاپٹرزخود ہی تباہ ہورہے ہیں جس کے باعث بپن راوت چیف آف ڈیفنس سٹاف بننے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے اپنے پروفیشنل فوجی اخلاقیات کو داؤ پر لگایا ہے۔

(1223 بار دیکھا گیا)

تبصرے