Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سونیا حسین کا مداحوں کو ٹرین سفر کا مشورہ

ویب ڈیسک جمعه 25 اکتوبر 2019
سونیا حسین کا مداحوں کو ٹرین سفر کا مشورہ

کراچی(قومی اخبار نیوز)پاکستانی ماڈل و اداکارہ سونیا حسین نے پاکستان کی ٹرین میں سفر کرکے اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔

سونیا حسین کے بڑھتے جارہے ہیں فین

 

پاکستانی ماڈل و اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر اپنے ٹرین کے سفر سے متعلق اپنے مداحوں کو مشورے بھی دیئے کہ وہ کیسے اپنے ٹرین کے سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اداکارہ نے ٹرین کے ساتھ کھڑے ہوکر ایک تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی ٹرین میں سفر کرنا سب سے بڑا جنون تھا۔

 

انہوں نے لکھا کہ اگر آپ زندگی کو محسوس کرنا چاہتے ہیں تو ٹرین کا ٹکٹ لیں وہاں نیند پوری کریں، کھائیں، آرام کریں، کتابیں پڑھیں، اپنی پسندیدہ موسیقی سنیں، اپنے ملک کو محسوس کریں اور وقت کا لطف اٹھائیں اور پھر واپس آجائیں۔سونیا حسین نے ٹرین کے سفر کو اپنی زندگی کا ایک بہترین تجربہ بھی قرار دیا۔

(1718 بار دیکھا گیا)

تبصرے