Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عدالتیں نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ کرینگی

ویب ڈیسک جمعرات 24 اکتوبر 2019
عدالتیں نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ کرینگی

اسلام آباد (قومی اخبار نیوز)اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں کہ اپوزیشن کا ایجنڈا کیا ہے ؟ اپوزیشن کی طرف سے سارا کچھ این آر او کیلئے کیا جارہاہے۔

نواز شریف کی سہولیات واپس لینے پر غور شروع

انہوں نے کہا کہ میں منتخب وزیر اعظم ہوں ،استعفیٰ بالکل نہیں دوں گا ،مولانافضل الرحمن کے دھرنے کا کوئی مخصوص ایجنڈا ہے جس پر بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے مجھے عوام کا دکھ اوردر د ہے اور مجھے پتہ ہے کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے مشکلات میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم مل کر اس کاحل نکالیں گے ، میں نے دھرنا ایسے نہیں دیدیا تھا ، ہم چار حلقے کھولنے کیلئے ثبوت لیکر پھر رہے تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی سہولیات دینے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو ہدایات کی ہیں،نواز شریف کے مستقبل کافیصلہ عدالتیں کریں گی،حکومت کسی قسم کا این آر او نہیں دے گی، جب ہم آئے تھے تو ہم نے دس ارب ڈالر قرضے کی قسطیں دینا تھیں ، اب ہم ان مشکلات سے نکل آئے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان دس سال کشمیر کے کمیٹی کے چیئر مین رہے ہیں اور ان کو پتہ ہے کہ ان کی حرکات سے کشمیر ایشو کو کتنا نقصان پہنچ رہاہے ؟ ان کو کشمیر کا درد ہی نہیں ہے، مولانافضل الرحمان کو میڈیا بلیک آؤٹ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ کے بارے میں سوچا ہی نہیں ہے ، ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ عمران خان کون ہے اور کہاں تک برداشت کرسکتا ہے؟

(118 بار دیکھا گیا)

تبصرے