Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فرحان سعید کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

ویب ڈیسک بدھ 23 اکتوبر 2019
فرحان سعید کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

کراچی(قومی اخبار نیوز) معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کے فیس بک اکاؤنٹ کو بھی ہیک کرلیا گیا۔گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ گزشتہ روز سے ان کا ذاتی اور پروفیشنل فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔

پاکستان کی ٹویٹر اور فیس بک کو وارننگ

فرحان سعید نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز سے نامعلوم ہیکرز نے ان کے دونوں فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیے، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں۔انہوں نے مداحوں کو ہیک ہونے والے اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ کرنے کا بھی کہا۔ساتھ ہی فرحان سعید نے ہیکرز کو بھی اہم پیغام دیا اور کہا کہ ان کے لیے کسی کا اکاؤنٹ ہیک کرنا ایک مذاق یا تفریح ہوسکتی ہے لیکن بطور گلوکار ان کے اکاؤنٹس ہیک ہوجانا ان کے لیے مسئلہ ہے۔فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ایک گلوکار کے لیے فیس بک مداحوں سے روابط کا ذریعہ ہوتا ہے۔تاہم اچھی بات یہ ہے کہ فرحان سعید کے فیس بک اکاؤنٹ پر کوئی نازیبا مواد شیئر نہیں کیا گیا۔

(1639 بار دیکھا گیا)

تبصرے