Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسجد کے سامنے نیلا رنگ پھینکنے پر ہانگ کانگ کی معذرت

ویب ڈیسک منگل 22 اکتوبر 2019
مسجد کے سامنے نیلا رنگ پھینکنے پر ہانگ کانگ کی معذرت

ہانگ کانگ(قومی اخبار نیوز )ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں کے دوران ایک مسجد کے سامنے آبی توپ سے نیلا رنگ پھینکے جانے پر ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو نے معذرت کرلی۔

ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین پھر سڑکوں پر نکل آئے

 

ہانگ کانگ میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے ذریعے نیلا رنگ پھینکا جارہا تھا۔اس دوران واٹر کینن کی زد میں مسجد بھی آ گئی جس کے باعث مسجد کے دروازے کے علاوہ، دیواریں اور سیڑھیاں نیلی ہوگئیں۔واقعے کے بعد ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے مسجد کا دورہ کیا اور امام مسجد سے ملاقات کے دوران واقعے پر معذرت کی۔اس موقع پر چیف امام محمد ارشد نے معذرت قبول کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلمان برادری ہانگ کانگ میں امن سے ساتھ رہے گی۔ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مسجد کی سیٹرھیوں اوردروازے کیسامنے نیلا رنگ حادثاتی طورپراسپرے ہوا،ہم مذہبی آزادی کااحترام کرتے ہیں اورہانگ کانگ میں تمام عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔

(1591 بار دیکھا گیا)

تبصرے