Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

علی ظفر اب پشتو گانا گائیں گے؟

ویب ڈیسک منگل 22 اکتوبر 2019
علی ظفر اب پشتو گانا گائیں گے؟

کراچی(قومی اخبار نیوز )معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے چند روز قبل 12سالہ مداح کے ساتھ بلوچی گانا ’لیلا او لیلا‘ گاکر ان کی خواہش پوری کی تھی جس کے بعد اب انہوں نے مداحوں سے پشتو گانے کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

علی ظفر کا جادو بھارتیوں پر سر چڑھ کر بولنے لگا

علی ظفر نے معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ ایک اسٹار ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے لیے نہیں چمکیں گے تو آپ اسٹار نہیں ہیں۔‘گلوکار و اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’لیلا او لیلا کے بعد میری خواہش ہے کہ میں اب اور بھی کچھ کروں جس سے پاکستان کے دوسرے حصوں کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے آسکے۔‘علی ظفر نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ پشتو گانا کیسا رہے گا؟ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ مجھے ان گانوں کی لنک بھیجیں جو کہ آپ چاہتے ہیں کے میں کسی گلوکار کے ساتھ گاؤں۔گلوکار نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ پشتو کا استعمال کیا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اب راک اسٹار اپنے کسی مداح کے ساتھ پشتو گانا گا کر ایک مرتبہ پھر لوگوں کے دلوں میں راج کریں گے۔

 

علی ظفر کے اس ٹوئٹ کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں اب انتطار ہے کہ علی ظفر کس کے ساتھ پشتو گانا گانے والے ہیں۔گلوکار کی ٹوئٹ کے بعد مداحوں نے ان کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے انہیں اپنے اپنے پسندیدہ گانے بتانا شروع کردیے۔عشاء درانی نامی صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ یہ گانا ضرور گائیں (لرشا پیغاور تھا خمیس تھور) اس گانے کو گلوکار ہمائیوں نے گایا ہے.‘

(1696 بار دیکھا گیا)

تبصرے