Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

روہت شرما نے ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک پیر 21 اکتوبر 2019
روہت شرما نے ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈربن(قومی اخبارنیوز)بھارتی کرکٹر روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ریکارڈ بک میں کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی سر ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

گوتم گمبھیر کا سیاست میں آتے ہی ’’فراڈ‘‘

روہیت شرما بلاشبہ ون ڈے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو 3 مرتبہ اس فارمیٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین بھی ہیں، تاہم اب انہوں نے ٹیسٹ ٹیم میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے یہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں روہیت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ کا اپنا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنائی۔اس اسکور کے ساتھ ہی روہیت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

ان سے قبل بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل بھی ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز میں بھی ڈبل سنچری بنا چکے ہیں۔خیال رہے کہ ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور پاکستان کے فخر زمان بھی شامل ہیں، تاہم یہ دونوں ٹیسٹ میچز میں اب تک ڈبل سنچری نہیں بناسکے ہیں۔اسی طرح روہیت شرما نے ہوم سیریز میں سب سے زیادہ اوسط کے ساتھ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کو بھی بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اس وقت روہیت شرما 12 میچوں کی 18 اننگز میں 99.84 رنز کی اوسط سے 1 ہزار 2 سو 98 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ڈان بریڈ مین نے 33 میچز اپنی سرزمین پر کھیلے اور 98.22 کی اوسط کے ساتھ 4 ہزار 3 سو 22 رنز بنائے۔

(1988 بار دیکھا گیا)

تبصرے