Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرفراز احمد کی تینوں فارمیٹس میں واپسی مشکل

ویب ڈیسک اتوار 20 اکتوبر 2019
سرفراز احمد کی تینوں فارمیٹس میں واپسی مشکل

کراچی(قومی اخبار نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو اب ٹیم میں بھی نہیں رکھا جائے گا اور تینوں فارمیٹس میں ان کی جگہ نئے وکٹ کیپر بلے باز کو موقع دیا جائے گا۔

 

سرفراز احمد کو کھلاڑیوں کے دھکے دینے کی ویڈیو وائرل

 

شعیب اختر نے کہا کہ میں دو سال سے سرفراز کو سمجھا رہا تھا کہ اگر کارکردگی نہیں ہو گی تو ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہو گی، ہم سے زیادہ مشکل وقت سرفراز نے نہیں دیکھا، ہم دیکھ رہے تھے کہ یہ وقت سرفراز پر بھی آئے گا کیونکہ جب کپتان کارکردگی نہیں دے گا تو اسے مسئلہ ہو گا۔ان کاکہنا تھا کہ سرفراز کی فٹنس پر میں نے بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اگر فٹنس ٹھیک نہیں کرے گا تو اسی طرح باہر پھینک دیں گے۔شعیب اختر نے کہا کہ جو کچھ حالات آئے اس میں کسی اور کا کوئی قصور نہیں تھا، سب سرفراز کی اپنی وجہ سے ہوا، انہیں سمجھا رہے تھے کہ اپنی مرضی کے فیصلے کرو اور پیچھے سے بولنا بند کرو ، وہ وکٹ کے پیچھے سے بول کر باؤلرز کو کنفیوز کرتے تھے۔

سابق فاسٹ باؤلر نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اب سرفراز کو ٹیم میں بھی نہیں رکھیں گے میں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں،مجھے لگتا ہے کہ محمد رضوان ٹیسٹ کیپر کے طور پر آئیں گے اور انہیں ون ڈے میں بھی لایا جائے گا جبکہ ٹی 20 میں ممکنہ طور پر کامران اکمل واپس آ سکتے ہیں اور انہیں بطور کیپر چانس مل سکتا ہے البتہ سلمان بٹ اور شرجیل میمن کا نام بھی سننے میں آ رہا ہے۔

(2051 بار دیکھا گیا)

تبصرے