Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیر ریلوے شیخ رشیدمیڈیا پر برس پڑے

ویب ڈیسک هفته 19 اکتوبر 2019
وزیر ریلوے شیخ رشیدمیڈیا پر برس پڑے

لاہور(قومی اخبار نیوز)وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ پاکستان کا میڈیا کشمیر کی بجائے مولانا فضل الرحمن کی خبریں دے رہا ہے۔

فضل الرحمن طلبہ کو سڑکوں پر نہ لائیں، شیخ رشید

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے رائیونڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے وہاں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے کہتا ہوں کہ سیاستدان مذاکرات سے انکار نہیں کرتے، مذاکرات بند ہوں تو حادثات ہوتے ہیں، پراسس رک جاتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیر کا دن ہے، مولانا فضل الرحمٰن اس روز مودی کو برا بھلا کہنے کا موقع نہیں دے رہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن بتائیں کہ حکومت نے کونسی غلطی کی ہے کہ وہ اسے گھر بھیجنا چاہتے ہیں؟شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے جہاں کشمیر کی بات ہورہی تھی اب مولانا کی بات ہورہی ہے، ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے۔

(1212 بار دیکھا گیا)

تبصرے