Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خوفزدہ ہوگئے،عمران خان

ویب ڈیسک هفته 19 اکتوبر 2019
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خوفزدہ ہوگئے،عمران خان

اسلام آباد(قومی اخبار نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مہم جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اب خوفزدہ ہے کہ کرفیو اٹھے گا تو خون ریزی ہو گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا۔

وینا ملک کی نریندرمودی پرچڑھائی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 75 دن سے مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ جاری ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی سمجھتا ہے 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبا لے گا۔

 

عمران خان نے کہا دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، مودی اب خوفزدہ ہے کہ کرفیو اٹھے گا تو خون ریزی ہو گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا اور 9 لاکھ فوج بھیجنے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ نہیں بلکہ 9 لاکھ فوج مسلط کر کے 80 لاکھ کشمیریوں میں دہشت پھیلائی جا رہی ہے۔

(136 بار دیکھا گیا)

تبصرے