Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بانی ایم کیو ایم کو سات سال قید ہوسکتی ہے

قومی نیوز جمعه 11 اکتوبر 2019
بانی ایم کیو ایم کو سات سال قید ہوسکتی ہے

لندن (قومی اخبارنیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی الطاف حسین پر نفرت انگیزتقریر کرنے پردہشت گردی کامقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا گیا تاہم ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے سخت شرائط عائد کر کے انھیں مشروط طور پر رہا کردیا

ان کی نقل وحرکت، سیاسی تبصروں اورمیڈیا فورمز میں شرکت پر پابندی لگادی، انہیں ہر وقت ٹیگ لگائے رکھنا ہوگا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم بانی کو گرفتار کرلیا

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی کا الزام عائد کئے جانے کے بعد سخت شرائط پر ان کی ضمانت منظور کرلی۔ ضمانت کی شرائط کے مطابق الطاف حسین کو رات کے کرفیو کے تحت رہنا ہوگا۔

وہ برطانیہ یا پاکستان یا کہیں بھی کسی طرح کے میڈیا پر شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو اپنی تقریر میں پاکستان میں لوگوں کو دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں تفتیش کے بعد دہشت گردی کے الزام میں چارج کیا تھا۔

66سالہ پاکستانی سیاست دان گزشتہ2عشروں سے زیادہ مدت سے برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ ان کو2016ءمیں کراچی میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا ہے۔

ان کی اس تقریر کے نتیجے میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ انہیں اپنی اس تقریر کے نتیجے میں جسے اپنے حمایتوں کو دہشت گردی پر اکسانے اور ممکنہ نتائج سے بے پروا ہونا تصور کیا جاسکتا ہے، سات سال کی سزا ہوسکتی ہے

الطاف حسین کو جمعرات کو ویسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں موجودہ چیف جسٹس اور سینئر ڈسٹرکٹ جج ایما آ ر بوتھ ناٹ نے کارروائی کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ضمانت پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔ الطاف حسین کو جب فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تو انہوں نے جرم قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا۔

بانی متحدہ ضمانت پر رہا

جج نے الطاف حسین کو بتایا کہ ان پر ضمانت کی شرائط اور قواعد پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔ ضمانت کی شرائط کے مطابق الطاف حسین کو رات12بجے سے صبح9بجے تک اپنی ایبے ویو کی رہائش گاہ پر رہنا ہوگا۔ انہیں ہر وقت الیکٹرانک ٹیگ لگائے رکھنا ہوگا۔ ان کا پاسپورٹ پولیس کے پاس رہے گا اور وہ کسی طرح کے سفری ڈاکومنٹ کی درخواست نہیں دے سکیں گے۔

(1406 بار دیکھا گیا)

تبصرے