Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عوام ناراض، میئر اغوا، سڑکوں پر گھسیٹاگیا

قومی نیوز جمعرات 10 اکتوبر 2019
عوام ناراض، میئر اغوا، سڑکوں پر گھسیٹاگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) میکسیکو میں انتخابات سے قبل ریلیوں میں عوام سے وعدے کرکے مکر جانے والے میئر کو عوام کے شدید غیص و غضب کا سامنا کرنا پڑا۔ ناراض عوام نے میئر کو گھر سے اغوا کرکے سڑکوں پر گھسیٹا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی شہر لاس مارگریتّاس کے میئر ہورگے لوئیس کو ان کے گھر میں ہی موجود دفتر سے عوام کی بڑی تعداد نے اغوا کیا اور تھپڑوں کی بارش کے ساتھ انہیں ٹرک کے ساتھ باندھ کر گلیوں میں مارچ کرایا۔

ایٹمی جنگ کی صورت میں 10کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عوام اس بات پر ناراض تھے کہ میئر نے الیکشن سے قبل ریلیوں اور جلسوں میں ان سے گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے وعدے کیے تھے تاہم میئر بننے کے بعد وہ ان سے ملنے سے انکار کرتے یا وعدے پورے نہ کرنے پر مختلف بہانے کرتے اور تاویلیں گھڑتے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اس پورے واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ عوام نے اس پورے منظر کی ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا جسے ملک میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ دردمند لوگ ناراض اور مشتعل افراد کو میئر کو تھپڑ مارنے سے روک بھی رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(328 بار دیکھا گیا)

تبصرے