Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرمایہ کاروں نے پرائز بانڈز سے پیسہ نکال لیا

قومی نیوز بدھ 09 اکتوبر 2019
سرمایہ کاروں نے پرائز بانڈز سے پیسہ نکال لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے پرائز بانڈ کی بندش کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں نے قومی خزانے سے اپنے بانڈز کی مد میں رقوم واپس نکلوانا شروع کردیں اور تین ماہ کے عرصے میں180 ارب روپے نکلوالئے گئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 30 ستمبر تک ان پرائز بانڈ کی مد میں جمع ہونے والے 2 سو 59 ارب روپے میں سے 1 سو 80 ارب روپے نکلوالئے گئے ہیں۔

کے الیکٹرک نے 2یونٹس بند کرکے بحران بڑھایا

سی ڈی این ایس کے ایک سینئر حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد سی ڈی این ایس نے جون 2019ءسے 40 ہزار مالیت کے بانڈ کا اجراءبند کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ 24 جون کے بعد سے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ فروخت نہیں کئے جائیں جبکہ 31 مارچ 2020ءکے بعد ان کے عوض رقوم بھی ادا نہیں کی جائیں گی۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے