Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان ’مین آ ف دی ایئر‘ ٹوئٹر پر چھٹانمبر

قومی نیوز بدھ 09 اکتوبر 2019
عمران خان ’مین آ ف دی ایئر‘ ٹوئٹر پر چھٹانمبر

کراچی(قومی اخبار نیوز) اردن کے تھنک ٹینک نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ’مین آ ف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آ ف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 با اثرمسلمانوں کی فہرست جاری کر دی،فہرست کے مطابق نامور پاکستانی عالم دین مفتی تقی عثمانی پہلے اور وزیراعظم عمران خان دنیا کے 16ویں بااثر مسلمان ہیں

رائل انسٹیٹیوٹ آ ف اسٹریٹجک اسٹڈیز لندن نے عمران خان کو ’مین آ ف دی ایئر‘ بھی قرار دیا ہے جب کہ فلسطینی نژاد امریکی خاتون سیاستدان اور کانگریس کی رکن راشدہ طالب کو ’ویمن آ ف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات بہت اچھی رہی،میلانیا ٹرمپ

ادارے کی جانب سے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوانے میں عمران خان کے قائدانہ کردار، شوکت خانم اسپتال کے قیام ،سیاست میں ان کی 22 سالہ جدوجہد ، وزیراعظم کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا اور امن کیلئے ان کی جدوجہد اور اقوام متحدہ میں ان کی حالیہ تقریر کو سراہا گیا ہے۔

”دا مسلم 500 “کے مدیر کا کہنا ہے کہ اگر یہ فہرست 1992 میں بھی شائع ہوتی تو میں پہلے نمبر پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا نام تجویز کرتا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے ان کے فالوورز کی تعداد 10.5ملین ہوگئی.65.3 ملین فالوورز کیساتھ ٹرمپ سرفہرست ہیں۔

عمران خان مقبول ترین وزیراعظم ،ٹرمپ نے بھی کہہ دیا

گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے 3عالمی رہنماﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال ٹوئٹر پر 94 لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کے دنیا بھر سے 10.5 ملین فالوورز ہیں۔وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے 10 مقبول ترین رہنماﺅں کی فہرست میں شامل ہیں

ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنماﺅں میں 65.3 ملین فالوورز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست قرار پائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 50.6 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے اور پوپ فرانسس 18.1 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

(2136 بار دیکھا گیا)

تبصرے