Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بریانی پاکستانیوں کی فیورٹ ڈش قرار

قومی نیوز بدھ 09 اکتوبر 2019
بریانی پاکستانیوں کی فیورٹ ڈش قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو پاکستانی کھانے دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں لیکن خود پاکستانیوں کو کون سی ڈش پسند ہے یہ جاننے کیلئے ایک عوامی جائزے پر نظر ڈالتے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے ایک سروے میں ملک بھر سے 12 سو سے زائد افراد سے ان کی پسندیدہ ڈش کے بارے میں معلوم کیا، سروے میں متوسط آمدن کے حامل افراد کا چناو¿ کیا گیا تاکہ عوام کی اکثریت کی رائے کا علم ہو سکے۔

سروے میں پاکستانیوں کی مرغوب غذا کے بارے میں سوال کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بریانی ہی وہ ڈش ہے جسے پاکستانی قوم کا من بھاتا کھانا کہا جاسکتا ہے۔

کراچی کی اہم شاہراہوں پر نصب مجسمے کہاں گئے؟

سروے میں شامل 1200 میں سے 47 فیصد افراد نے بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا۔بریانی کے بعد عوام کی مقبول ترین غذا کی فہرست میں پلائو کا دوسرا نمبر تھا جسے 13 فیصد افراد نے منتخب کیا۔

کڑاہی اور پائے کو 10،10 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر دیکھا گیا۔5 فیصد مقبولیت کے ساتھ حلیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ نہاری نے پاکستانیوں کی مرغوب غذا میں پانچواں نمبر حاصل کیا۔

اس کے علاوہ 8فیصد کھانے کے شوقین افراد نے دیگر نام لئے تاہم چار فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے میں عوام سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ عام طور پر ناشتے میں کیا کھاتے ہیں ؟اس سوال کے جواب میں 44 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ناشتے میں روٹی سالن کھاتے ہیں ، لیکن چائے پراٹھا بھی مقبولیت میں کسی سے کم نہیں جسے 38 فیصد عوام نے اپنا پسندیدہ کہا۔

عوامی ناشتے میں ڈبل روٹی اور بسکٹس 6 چھ فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ پاپے یا رس 3 فیصد اور حلوہ پوری کو صرف ایک فیصد افراد نے پسند کیا جب کہ ایک فیصد ہی نے دیگر نام لئے۔

(88 بار دیکھا گیا)

تبصرے