Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پرندوں کو دانہ ڈالنے کا رجحان بڑھنے لگا

قومی نیوز پیر 07 اکتوبر 2019
پرندوں کو دانہ ڈالنے کا رجحان بڑھنے لگا

کراچی (قومی اخبار نیوز) شہر میں کبوتروں اور پرندوں کو دانہ ڈالنے کا رجحان بڑھنے لگا‘ پریشان حال شہری جنگلی کبوتروں اور پرندوں کی دانہ پانی سے تواضع کرکے منتیں اور مُرادیں مانگنے کا ذریعہ بنانے لگے۔

شہر میں بڑی چورنگیوں‘ پارکس اور فٹ پاتھوں پر تقریباً 200 سے زائد کبوتر چورنگیوں پر روزانہ لاکھوں پرندوں کو لگ بھگ 11ا قسام کے اجناس کھلایا جارہا ہے۔

ٹینکرز مافیا کو پانی کون فراہم کررہا ہے؟شہری حیران

پریشان حال شہری بے زبان کا پیٹ بھرنے کو مشکلات کا حل سمجھتے ہیں۔ پیٹ بھرنے والوں میں جنگلی کبوتروں کے علاوہ گھروں سے بھٹکے ہوئے پالتو کبوتر بھی شامل ہوتے ہیں۔

کبوتروں کے ساتھ کوے‘ چڑیاں اور دیگر پرندے بھی ان چورنگیوں پر ڈالے جانے والے دانوں سے پیٹ بھر رہے ہیں جبکہ مذکورہ چورنگیوں پر دانہ فروخت کرنے والے سینکڑوں افراد کے گھر کے چولہے بھی جلتے ہیں۔

شہر کی سب سے پرانی کبوتر چوک سندھ ہائی کورٹ اور سندھ سیکریٹریٹ کے درمیان والی چورنگی ہے جہاں 45 سال قبل پرندوں کو دانہ ڈالنے کی شروعات ہوئی تھی.

اس چورنگی پر صبح سے شام تک ہزاروں کبوتر اور پرندے آتے ہیں۔ پرندوں اور کبوتروں کے لئے پانی 10 روپے لیٹر ملتا ہے۔

(165 بار دیکھا گیا)

تبصرے