Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شازیہ خشک نے گلوکاری چھوڑدی

قومی نیوز جمعه 04 اکتوبر 2019
شازیہ خشک نے گلوکاری چھوڑدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلوکارہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک کے مطابق اس بات کا مصمم ارادہ کرلیا کہ نہ صرف اپنی آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات اور دین کے اصولوں کے مطابق گزاروں گی بلکہ عملی طور پر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کررہی ہوں۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوں، رانی مکھرجی

شازیہ خشک نے مزید بتایا کہ گلوکاری کو چھوڑنے پر بہت سوچا اور یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اب میرا گلوکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے شازیہ خشک کے مطابق ان کو بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے دعوتیں مل رہی ہیں جو شکریہ کے ساتھ منع کردیں لیکن میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے 25 سال میرے گانوں اور قوالیوں کو پسند کیا

مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔ یاد رہے اس سے پہلے بالی ووڈ کی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی دین اسلام کے لیے شوبز چھوڑ دیا تھا اور سب شازیہ خشک نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے‘ شازیہ خشک کی ”ہو لال میری پت“ قوالی آج بھی مقبول ہے۔

(164 بار دیکھا گیا)

تبصرے