Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان نے سال کی پہلی ون ڈے سیریز جیت لی

قومی نیوز جمعرات 03 اکتوبر 2019
پاکستان نے سال کی پہلی ون ڈے سیریز جیت لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے تیسرے اور آخری مقابلے میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ون ڈے سیریز میں کامیابی کا جمود ٹوٹ گیا اور گرین شرٹس نے سال کی پہلی ون ڈے سیریز کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسیاں پاکستان میں تیا ر ہونیکا انکشاف

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 298 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

ہدف کے تعاقب میں عابد علی، فخرزمان اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

فخر زمان اور عابد علی پر مشتمل گرین شرٹس کی نئی جوڑی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

پاک بھارت میچ منسوخ ہواتوبھاری نقصان ہوگا

امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے عابد علی نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے 74 رنز کی باری کھیلی۔

انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی ، ان کی اننگز میں 10 دلکش چوکے بھی شامل تھے جب کہ فخرزمان نے بھی نصف سنچری بنائی، وہ 76 رنز بنا کر آ و¿ٹ ہوئے ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔

(1190 بار دیکھا گیا)

تبصرے