Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایٹمی جنگ کی صورت میں 10کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

قومی نیوز جمعرات 03 اکتوبر 2019
ایٹمی جنگ کی صورت میں 10کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

واشنگٹن (قومی اخبارنیوز) امریکی ریاست نیو جرسی میں قائم رٹگیرز یونیورسٹی کے محققین نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک تحقیقی مقالہ شائع کیا ہے جس میں 2025ءکا منظر نامہ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں 10 کروڑ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

” ڈیتھ آف انڈیا“ پر دستخط

رپورٹ میں 2025ءکے سال میں تباہ کن جنگ کا آ غاز بھارتی پارلیمنٹ پر حملے سے ہوتا ہے جس میں کئی بھارتی رہنما ہلاک ہوگئے۔ جواباً نئی دہلی نے آ زاد کشمیر پر حملے کیلئے کئی ٹینک روانہ کرنے کا حکم دیا۔

اس صورتحال سے پریشان پاکستان نے حملہ آ ور فورسز پر ایٹمی ہتھیار استعمال کر دیے جس سے تاریخ کے خطرناک ترین تنازع کا آ غاز ہوا اور اس کے عالمی منظر نامے پر شدید اثرات مرتب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس منظرنامے کی ماڈلنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسی نوعیت کے نتائج 10 کروڑ افراد کی ہلاکت کی صورت میں سامنے آ ئیں گے جس کے بعد عالمی سطح پر خوراک کا بحران اور قحط کا آ غاز ہوگا۔

بھارت میں صف ماتم ، پاکستانی خوشی سے سرشار

ایٹمی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے لاکھوں ٹن کالے دھویں کے نتیجے میں سورج کی روشنی کا زمین تک پہنچنے کا راستہ تقریباً ایک دہائی کیلئے بند ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الوقت دونوں ملکوں کے پاس تقریباً 150 جوہری ہتھیار ہیں اور توقع ہے کہ 2025ءتک یہ بڑھ کر 200 ہو جائیں گے۔

(1544 بار دیکھا گیا)

تبصرے