Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شکایات ازالے میں وفاق آگے ، سندھ سب سے پیچھے

قومی نیوز جمعرات 03 اکتوبر 2019
شکایات ازالے میں وفاق آگے ، سندھ سب سے پیچھے

اسلام آباد (قومی اخبارنیوز) وزیر اعظم آفس نے کابینہ میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر پیش کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

شہریوں کی شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سر فہرست رہے۔ وفاقی وزارتوں اور اداروں نے 5 لاکھ 9 ہزار 153 سے زائد شکایات حل کیں جو کل شکایات کا 92 فیصد ہے۔

وزیر ریلوے کے استعفیٰ دینے کی روایت قائم نہ ہوسکی

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق سندھ حکومت سب سے پیچھے رہی۔ سندھ کے صوبائی محکمے صرف 40 فی صد شکایات حل کر سکے

37 ہزار میں سے 84 فی صد زیر التوا شکایات سندھ حکومت کی ہیں۔ خیبر پختون خوا حکومت نے 87 فی صد اور پنجاب نے 88 فی صد شکایات حل کیں۔

بلوچستان 79 فی صد جبکہ گلگت بلتستان کی حکومت نے 74 فی صد شکایات حل کیں۔ دوسری طرف شہریوں کی شکایات پر متعدد سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(1205 بار دیکھا گیا)

تبصرے