Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بجلی مزید مہنگی، دوائوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

قومی نیوز جمعرات 03 اکتوبر 2019
بجلی مزید مہنگی، دوائوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

اسلام آ باد (قومی اخبارنیوز) عوام پر بجلی گرادی گئی اور دوسرے دن بھی بجلی مزید مہنگی کردی گئی ہے.

اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ، کے الیکٹرک کے صارفین مستثنیٰ ہوں گے۔

پیٹرول مہنگا کرنے پر وزراء بٹ گئے

دواﺅں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور دو اساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 5سے7فیصد اضافہ کر دیا۔ جبکہ ملک میں مہنگائی پچھلے سال کی نسبت بڑھ گئی ہے

پاکستان بیورو آ ف شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 12.55 فیصد اضافہ ہوا ہے ، سبزی، چائے، آ ٹے، آ لو، تازہ دودھ ، دال، تیل ، گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

(1214 بار دیکھا گیا)

تبصرے