Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایف بی آر بھی چینی مہنگی ہونے پر حیران

قومی نیوز بدھ 02 اکتوبر 2019
ایف بی آر بھی چینی مہنگی ہونے پر حیران

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر نے بھی چینی کی قیمت میں اچانک اضافے پر لاعلمی کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ پانچ اشیاءپرسیلز ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی بڑھتی ہے

ڈالرز کی گھر گھر تلاشی ہوگی

شوگر،گھی، پیٹرول، چائے اور سگریٹس پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ ہوا، گھی پر 50 پیسے فی کلوکا ٹیکس لگایا گیا ہے

پیٹرول کی قیمت ڈالرکی قدر میں اضافے سے بڑھی ہے۔ممبر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ حکومت کو چینی کی قیمت کنٹرول کرنا چاہیے تھا

چینی کی قیمت 50 روپے سے 72روپے تک پہنچنا سمجھ میں نہیں آیا، شوگر ملز کے پاس مارچ تک کا پرانا اسٹاک موجود تھا۔

دودھ کی قیمت راتوں رات بڑھ گئی،23 روپے فی لیٹر اضافہ

(1295 بار دیکھا گیا)

تبصرے