Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غیر قانونی پرائز بانڈ ڈیلرزکیخلاف آپریشن کی تیاری

قومی نیوز منگل 01 اکتوبر 2019
غیر قانونی پرائز بانڈ ڈیلرزکیخلاف آپریشن کی تیاری

کراچی (قومی اخبار نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں پرائز بانڈ کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ڈیلروں کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو فہرست فراہم کردی

بغےر لائسنس پرائز بانڈ کی فروخت میں ملوث ڈےلرز ملکی اور غیر ملکی کرنسی ذخیرہ کرنے میں بھی ملوث ہیں‘ فہرست میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 15 ڈیلرز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرائز بانڈ کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ڈیلروں کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو فہرست فراہم کردی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستا ن سے کشیدگی نے بھارتی معیشت کوگرا دیا

منی چینجرز کےخلاف ”تاریخی“ کریک ڈاﺅن

فہرست میں کراچی‘ سکھر‘ لاڑکانہ‘ ملتان‘ لاہور‘ راولپنڈی‘ کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں موجود ڈیلروں کے نام موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس فہرست میں اردو بازار اور بولٹن مارکیٹ کے قریب 15 ڈیلروں کے نام بھی موجود ہیں

ایف آئی اے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جو فہرست فراہم کی گئی ہے وہ ادھوری ہے‘ فہرست میں ڈیلروں کے دفاتر یا دکانوں کے درست پتے موجود نہیں ہیں جبکہ جن ڈیلروں کے نام اس فہرست میں موجود ہیں ان کے لئے کام کرنے والے افراد روزانہ اسٹیٹ بینک سے ہی پرائز بانڈ‘ نئے کرنسی نوٹ لائن لگاکر خریدتے ہیں جس کا علم خود اسٹیٹ بینک حکام کو بھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جو فہرست ایف آئی اے کو فراہم کی گئی اس کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی بھی کی تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات پر ڈےلرز موجود نہیں تھے۔

جو ڈےلرز بغیر لائسنس اس کاروبار میں ملوث ہیں او ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جس کے لئے پولیس بھی ان کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے جبکہ اگر یہ ہی کاروبار وائٹ کالر کرائم کے لئے کیا جائے تو ایف آئی اے کو کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔

(1404 بار دیکھا گیا)

تبصرے