Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

قومی نیوز منگل 01 اکتوبر 2019
کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

کراچی(قومی اخبارنیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دو اکتوبر کو مغرب سے پاکستان میں داخل ہونے والا بارش اور ہوائوں کا سلسلہ شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ملک میں عام طور پر مون سون کے بعد موسم خشک رہتا ہے اور دسمبر میں مغربی ہوائیں سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا یہ سسٹم ملک کے شمالی حصوں سمیت سندھ میں بارش برسائے گا جبکہ بلوچستان کے 80 فیصد علاقوں میں اچھی بارشیں متوقع ہیں، شہر قائد میں 4 اور 5 اکتوبر کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیا سسٹم طاقتور، کراچی میں آج پھر بارش ہوگی

چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق ہواو¿ں اور بارش کے اس نئے سلسلے کا مون سون سے کوئی تعلق نہیں، مون سون کی بارشیں اختتام کو پہنچ چکی ہیں، مغربی سسٹم کے اثرات کی وجہ سے اکتوبر کا پہلا ہفتے قدرے بہتر رہنے کا امکان ہے۔

سردارسرفراز کے مطابق شہر میں گذشتہ دنوں بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباو ہنوز گجرات پر موجود ہے جس کے اثرات کے نتیجے میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پھر معمولی متاثر ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر میں گرمی کا پارہ 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے قت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری رہا، گذشتہ روز ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ 64 فیصد رہا جس کی وجہ سے حدت رہی اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد رہی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج (منگل) کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

(1950 بار دیکھا گیا)

تبصرے