Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان آ ج جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے تیار

قومی نیوز جمعه 27  ستمبر 2019
عمران خان آ ج جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے تیار

نیویارک(قومی اخبارنیوز)وزیراعظم عمران خان آ ج جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت و مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔

وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف ممالک کے رہنما موجود ہونگے ، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے بات کرینگے اور دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں

وادی میں مسلسل کرفیو ہے ، مواصلات بند ہیں جیسے مسائل سے دنیا کو آ گاہ کرینگے۔اس موقع پر نیویارک کا ٹائمز اسکوائر کشمیر کی آ زادی کے نعروں سے جگمگا اٹھا

یہ بھی پڑھیں : دو روز میں 14 ملاقاتیں، عمران خان کا نیا ریکارڈ

بلڈنگ پر سرخ روشنیوں سے مقبوضہ کشمیر کی آ زادی، انسانی حقوق کی بحالی اورساتھ کھڑے رہنے کے نعرے درج کردیے گئے۔

نیویارک کے علاقے میں ہیٹن میں واقع سب سے مشہور جگہ ان دنوں آ زادی کشمیر کے حق میں نعروں سے آراستہ ہو چکی ہے

ٹائمز اسکوائر کی بلڈنگ پر سرخ روشنیوں کی مدد سے مقبوضہ کشمیر کی آ زادی، وہاں انسانی حقوق کی بحالی اور اس کے ساتھ کھڑے رہنے کے نعرے درج کیے گئے ہیں۔

(179 بار دیکھا گیا)

تبصرے