Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بشریٰ بی بی جیسی بننا چاہتی ہوں، وینا ملک

قومی نیوز بدھ 25  ستمبر 2019
بشریٰ بی بی جیسی بننا چاہتی ہوں، وینا ملک

کراچی(قومی اخبار نیوز )اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ ان کی آئیڈیل خاتون بشریٰ بی بی ہیں اور وہ ان جیسی ہی بننا چاہتی ہیں۔

ماضی میں اپنے بولڈ بیانات اور کرداروں کی وجہ سے انتہائی متنازعہ رہنے والی اداکارہ وینا ملک ان دنوں نجی ٹی وی پر گیم شو کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیا ہیئر اسٹائل، ایوانکا زیادہ پرکشش ہو گئی

انہوں نے کہااگر مجھے کسی خاتون جیسا بننے کی تمنا ہے تو وہ بشریٰ بی بی ہیں ۔ادھر وینا ملک نے حال ہی میں صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے اسکول و کالج کی طالبات کے لیے پردے کو لازمی قرار دینے کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی خواتین کے لیے کم سے کم دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دیا جائے ۔تاہم وینا ملک نے یہ بھی کہا کہ وہ اداکاری کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں اور وہ کردار کے لیے ہر وہ لباس پہننے کو تیار ہوں گی جو موزوں ہو۔

(1896 بار دیکھا گیا)

تبصرے