Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زلزلہ آیا نہیں لایا گیا، سازشی تھیوریز پھر گرم

قومی نیوز بدھ 25  ستمبر 2019
زلزلہ آیا نہیں لایا گیا، سازشی تھیوریز پھر گرم

لاہور(قومی اخبارنیوز)پاکستان میں گزشتہ روز آ نے والے زلزنے نے ایک مرتبہ پھر سازشی تھیوریز کا بازار گرم کر دیا۔

بعض حلقے جن کا اس بات پر قوی یقین ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 2005میں آ نے والا بدترین زلزلہ قدرتی آ فت نہیں تھا بلکہ ہارپ(ہائی فریکوئینسی ایکٹوایرورول پروگرام)جیسے خفیہ ملٹری ہتھیاروں کا نتیجہ تھا

گزشتہ روز آ نے والے زلزلے کے تانے بانے بھی ایسے کسی پروگرام کا نتیجہ ہے جس کو اسٹریٹجک مفادات کے حصول کیلئے ملک دشمن عناصر نے استعمال کیا کیونکہ اس فالٹ لائن پر کافی عرصہ سے زلزلہ نہیں آیااور جتنے بھی زلزلے آ تے ہیں ،ان کا مرکز کوہ ہندوکش ہوتا ہے ،تاہم ماہرین اس کو قیاس آ رائی اور صر ف تھیوری ہی قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زلزلے سے اموات بڑھنے لگیں،آفٹرشاکس کا خطرہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین جب اپنا توازن درست کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں زلزلے آ تے ہیں، زمین کے نیچے معدنیات اور مائع گیسز موجود ہیں اور انسانی ضروریات کیلئے زمین کے نیچے سے ان کو نکالا جارہا ہے اور اس خلاءکو پر کرنے اور توازن برقرار رکھنے کیلئے اپنے آ پ کو ہلاتی ہے اور چھوٹے چھوٹے زلزلے آ تے رہنا چاہئیں جس سے زمین اپنے اندر کی انرجی خارج کرتی رہتی ہے

2005میں آ نے والے زلزلے کے حوالے سے بھی یہی صورتحال سامنے آ ئی تھی کہ ان فالٹ لائنز پر کافی عرصے سے کوئی زلزلہ نہیں آ یا تھا اور یہ پیش گوئی کی جارہی تھی کہ کوئی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے تاہم زلزلہ کی پرفیکٹ پیش گوئی کرنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب بعض حلقے اس بات پر مصر ہیں کہ 2005کا زلزلہ قدرتی آ فت نہیں تھا بلکہ امریکی ملٹری خفیہ پروگرام ہارپ کے تجربہ کے باعث آیا۔

(1411 بار دیکھا گیا)

تبصرے