Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میشاکو دھچکا، خاتون حامی ساتھ چھوڑ گئی

قومی نیوز منگل 24  ستمبر 2019
میشاکو دھچکا، خاتون حامی ساتھ چھوڑ گئی

لاہور….میشا شفیع اور علی ظفر کیس میں آغاز سے میشا کی حمایت کرنے والی خاتون نے علی ظفر کے حق کے لیے آواز بُلند کردی۔

گزشتہ دِنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوفی نامی صارف نے گلوکار علی ظفر کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’گزشتہ سال، میں نے اُس مُتاثرہ خاتون کے لیے ٹوئٹ کیا تھا جس نے اِس بات کا اعتراف کیا تھا کہ علی ظفر نے اُس کو جنسی ہراساں کیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں : علی ظفرٹی وی پروگرام میں روپڑے

صوفی نامی صارف نے لکھا کہ ’اُس وقت مجھے واقعے کے بارے میں پُوری معلومات حاصل نہیں تھی اور میں نے میشا شفیع کی بات پر یقین کرلیا تھا لیکن جب مجھے مُکمل معلومات حاصل ہوئی تو میں نے اُس ٹوئٹ کو حذف کردیا تھا۔

(1895 بار دیکھا گیا)

تبصرے