Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 11 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

43 کھرب کے 500 روپے والے نوٹوں کا ریکارڈ غائب

قومی نیوز منگل 24  ستمبر 2019
43 کھرب کے 500 روپے والے نوٹوں کا ریکارڈ غائب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی دور حکومت کا مالی بے ضابطگی کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا‘ 43 کھرب 75 کروڑ کے پرانے 500 روپے والے نوٹوں کے ریکارڈ غائب ہوگئے۔

کھربوں روپے کے اسکینڈل کا آڈٹ کرنے والے حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ آڈیٹر جنرل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 1985ءسے 2012ءتک 500 روپے کے ایک ارب 30 کروڑ نوٹ چھاپے گئے

یہ بھی پڑھیں : پاکستا ن سے کشیدگی نے بھارتی معیشت کوگرا دیا

2012ءکی ڈیڈ لائن تک واپس ملنے والے صرف 43 کروڑ نوٹ کا ریکارڈ ہے‘ 87 کروڑ نوٹوں کا ریکارڈ تک موجود نہیں۔

آڈٹ حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ کھربوں روپے مالیت کے نوٹ جعلی کرنسی کے تبادلے میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ آڈےٹر جنرل آفس نے سفارش کی ہے کہ اس معاملے کے ذمہ داران کو جلد تعین کیا جائے۔

(1979 بار دیکھا گیا)

تبصرے