Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں آندھی اور بارش شروع

قومی نیوز منگل 24  ستمبر 2019
کراچی میں آندھی اور بارش شروع

جیکراچی (کرائم رپورٹر) شہر کے بعض علاقوں میں آندھی اور بارش شروع ہوگئی ہے ‘ محکمہ موسمیات کے مطابق کل اور جمعرات کو شہر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

منگل کی دوپہر شہر میں سیاہ بادل چھاجانے کے بعد تیز آندھی اور پھر 10 منٹ کی بارش نے شہری نظام زندگی درہم برہم کردیا‘ تیز آندھی سے متعدد علاقوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

بلدیہ ٹاﺅن‘ پیپری‘ سرجانی کے علاقوں میں 20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوئی تھی جبکہ معمولی بارش سے شہر کی مرکزی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی والوں کانیاامتحان، آئندہ 3 دن ہیٹ ویو کی وارننگ

شارع فیصل‘ کورنگی روڈ‘ شہید ملت روڈ ایکسپریس وے‘ راشد منہاس روڈ‘ ایم اے جناح روڈ پر پانی جمع ہوگیا۔ ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،مین شاہراﺅں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔

بارش کے بعدلیاقت آباد ، شاہراہ فیصل ، نیشنل ہائی وے ،سہراب گوٹھ ، راشد منہاس روڈ ،صدر، ایم اے جناح روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، بلوچ کالونی ،کورنگی کراسنگ ،کیماڑی و مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کودوسرا دارالحکومت بنانیکی تجویز

لیاقت آباد انڈر بائی پاس ، ناظم آباد انڈر بائی پاس اور شاہراہ فیصل سے بلوچ کالونی پل چڑھتے ہوئے پانی جمع ہونے کی وجہ سے بھی ٹریفک متاثر ہو۱، اس دوران ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی ہوئی تھیں جبکہ ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے شہریوں اور ایمبولنس میں موجود مریضوں کی حالت بھی غیر ہوگئی

(1185 بار دیکھا گیا)

تبصرے