Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار

قومی نیوز منگل 24  ستمبر 2019
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تیار

کراچی ……سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی تیار کرلیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز میں صرف چند دن باقی ہیں، جس کے ساتھ ہی میچز کی میزبانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کے کام میں تیزی آگئی ہے، گراؤنڈ اسٹاف میدان کو بہتر بنانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرفراز کپتان برقرار، بابر نائب بن گئے

چیف کیوریٹر آغا زاہد کی نگرانی میں پچز کی تیاری بھی آخری مرحلے میں ہے، انکلوژرز میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے جبکہ اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے بھی کام شروع کر دیا، 80 سے زائد ہائی ریزولیشن کیمرے نصب کر دیئے گئے، اسٹیڈیم کا ایک ایک حصہ کیمرے کی نظرمیں ہوگا، اسٹیدیم میں بیٹھےہرشخص کی نقل وحرکت مانیٹر ہو گی۔

گراؤنڈ کےچاروں اطراف، ملحقہ سڑکیں اور عمارتیں بھی کیمرےکی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گی، 4 میگا پکسل کیمرے رات کی تاریکی میں بھی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتےہیں، کمانڈ اینڈ کنڑول روم کی نگرانی سیکورٹی ادارے کریں گے۔

پاک سری لنکا ون ڈے میچز 27 ستمبر 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

(1869 بار دیکھا گیا)

تبصرے