Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مقبوضہ کشمیرمیں50 ہزار مندر کھولنے کا منصوبہ

قومی نیوز منگل 24  ستمبر 2019
مقبوضہ کشمیرمیں50 ہزار مندر کھولنے کا منصوبہ

کراچی(قومی اخبارنیوز)مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعدبھارتی حکومت وادی میں برسوں سے بندمندروں کے دروازے پھرسے کھولنے اور پوجا کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

بھارتی حکومت کاکہناہے کہ وادی میں بند اسکولز بھی کھولنے کیلئے سروے کیا جائیگا، اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کاسفیر”مشن کشمیر“ کیلئے امریکا پہنچ گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے پیرکومیڈیاسے بات چیت میں کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی برسوں سے تقریباً 50 ہزارمندروں کے دروازے بند ہیں،ان مندروں میں سے کچھ کا ڈھانچہ بھی توڑ دیا گیا تھا اور مورتیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیاتھا

مرکزی حکومت وادی کشمیر میں ایسے مندروں کا جلد ہی سروے کرانے جارہی ہے اور جلد ہی ان کو پھر سے کھولنے پر کام شروع کیاجائےگا۔ ریڈی نے کہا کہ کشمیرمیں بند اسکولوں کو پھر سے کھولے جانے پر بھی کام شروع کیا جائےگا۔

وادی میں بنداسکولوں کی صحیح معلومات کےلئے سروے کرایا جارہاہے، سروے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اسکولوں کو پھرسے کھولنے کےلئے قدم اٹھائے جائیں گے۔

(1020 بار دیکھا گیا)

تبصرے