Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستا ن سے کشیدگی نے بھارتی معیشت کوگرا دیا

قومی نیوز هفته 21  ستمبر 2019
پاکستا ن سے کشیدگی نے بھارتی معیشت کوگرا دیا

نیویارک( قومی اخبارنیوز ) بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی مودی حکومت سے مایوس ہو کر سرمایہ نکالنے لگے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر نیچے گر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کاسٹیٹس تبدیل کرنے اور پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھارت کی اکانومی کو نیچے گرا دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران اسٹاک مارکیٹ سے 18 ارب ڈالر کی رقم نکال لی گئی ہے۔ مودی حکومت اس بحران کو ابھی تک سنجیدہ نہیں لے رہی، اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں بھارت کو معاشی اور اقتصادی طور پر ریکارڈ خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی عدالت نے مودی کو طلب کرلیا

بھارتی اقتصادی امور سے منسلک سابق عہدیداران کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ ریٹ پانچ فیصد ہے لیکن غیر جانبدار عالمی ماہرین بھارت کی اقتصادی ترقی چار فیصد سے بھی کم سطح پر بتا رہے ہیں۔

ملک میں بیروزگاری آسمان کو چھو رہی ہے یہی وجہ ہے نوجوان طبقہ معاشی حالات سے تنگ آکر جرائم کی وارداتوں میں شامل ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے بھارت کی سست رفتار ترقی کا چین بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ کشیدگی نے عالمی طاقتوں کی نظریں بھارت پر مرکوز کر دی ہیں۔

فوجی معاہدوں کی آڑ میں وہ بھارتی خزانے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے بھارت کو آئندہ ایک دو سال کے اندر ناقابل یقین نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور اس کی اکانومی افریقی ممالک سے بھی کم سطح پر آسکتی ہے۔

(1082 بار دیکھا گیا)

تبصرے