Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آ گرہ میں مسلمانوں کی درجنوں دکانیں نذرآ تش

قومی نیوز جمعرات 19  ستمبر 2019
آ گرہ میں مسلمانوں کی درجنوں دکانیں نذرآ تش

آ گرہ (قومی اخبار نیوز)بھارتی شہر آ گرہ میں مسلم کش فسادات کے دوران درجنوں دکانیں جلا دی گئیں جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے آ گرہ کے گاﺅں سیمرہ میں مسلم کش فسادات کے باعث شدید تناﺅ اور کشیدگی برقرار ہے

مشتعل اور جنونی ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو نذر آ تش کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے۔

گاﺅں کے مسلمان مکینوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ خود کو محفوظ تصور نہیں کر ر ہے ہیں اس کے باوجود تاحال پولیس نے حملہ آ وروں کیخلاف ایف آ ئی آ ر درج نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی زیدی کے بعد ناصر شاہ کی ”صفائی مہم “

عینی شاہدین کے مطابق فسادات کا آ غاز دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نو عمر لڑکے اور لڑکی کے گھر سے فرار ہونے کے بعد ہوا، پولیس نے پسند کی شادی کے خواہاں جوڑے کو دہلی سے برآ مد کر کے لڑکے کو لڑکی کے اغوا اور اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

ادھربھارت میں مسلمان خواتین کا استحصال جاری ہے جہاں پولیس چوکی کے اندر حاملہ مسلمان خاتون اور اس کی بہنوں کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی ٹی وی ٹائمز آ ف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ 8 ستمبر کو 4بھارتی ریاست آ سام کے ضلع ڈارنگ میں پیش آ یا۔

(1218 بار دیکھا گیا)

تبصرے