Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لاڑکانہ، میڈیکل کی طالبہ کی خود کشی قتل قرار

قومی نیوز منگل 17  ستمبر 2019
لاڑکانہ، میڈیکل کی طالبہ کی خود کشی قتل قرار

لاڑکانہ کے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ کےبھائی ڈاکٹروشال نے ڈاکٹر نمرتا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا۔

طالبہ کے بھائی ڈاکٹروشال کا میڈیاسےگفتگو کے دوران کہنا تھا کہ واقعہ ہراسمنٹ نہیں بلکہ قتل ہے، نمرتا ساڑھے بارہ بجےکالج میں مٹھائی تقسیم کررہی تھی، ڈیڑھ گھنٹے میں ایسا کیا ہوگیا کہ اس نےخودکشی کرلی۔

ڈاکٹروشال نے اپنی بہن ڈاکٹرنمرتا کا پوسٹ مارٹم نجی اسپتال سےکرانےکامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک کے شیشہ کیفے جانے پر پی سی بی کو نوٹس

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نمرتا بی ڈی ایس فائنل ائیرکی طالبہ تھی ، اور اُس نے مبینہ طور پر ہاسٹل نمبر 3 میں اپنےکمرے کے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کی تھی۔

یونیورسٹی وائس چانسلر انیلا عطاءالرحمٰن نے نمرتا کی گردن پر پائے جانے والے نشان کوخود کشی قرار دیتےہوئے کہا کہ وجوہات جاننےکے لیے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

صوبائی وزیرنثارکھوڑو نےنوٹس لیتےہوئےتحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پولیس نےطالبہ کے کمرے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

(1070 بار دیکھا گیا)

تبصرے