Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلی قتل کیس کا فیصلہ، ملزمہ بری

قومی نیوز منگل 17  ستمبر 2019
بلی قتل کیس کا فیصلہ، ملزمہ بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے بلی کے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناکافی شواہد کی بناءپر ملزمہ کو بری کردیا۔

رواں سال فروری میں ڈیفنس کے ایک شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی تھی جس کے بعد شہری نے مقدمے کے اندراج کے لئے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کرنٹ لگنے کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے

درخواست میں شہری کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا جس پر عدالت نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اب اس مقدمے میں عدالت نے ناکافی شواہد کی بناء پر ملزمہ اور مدعی دونوں ہی کی جائے وقوع پر موجودگی کے ثبوت نہیں لہٰذا کیس پر مزید کارروائی عدالتی وقت کا ضیاع ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ خاتون نے بلی کو جان بوجھ کر ہلاک کیا‘ بلی کسی کی ملکیت نہیں تھی لہٰذا اس کی قیمت کا تعین بھی نہیں کیا جاسکتا۔

(154 بار دیکھا گیا)

تبصرے