Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بات نيوکلئير جنگ تک جاسکتی ہے، وزيراعظم

قومی نیوز هفته 14  ستمبر 2019
بات نيوکلئير جنگ تک جاسکتی ہے، وزيراعظم

اسلام آباد…..وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہيں اگر روايتی جنگ نے شدت اختيار کی تو بالکل ممکن ہے کہ بات نيوکلئير جنگ تک چلی جائے، اسی ليے اقوام متحدہ تک گئے ہيں۔

الجزيرہ ٹی وی کو انٹرويو ميں وزيراعظم عمران خان نے کہا کہ يہاں دو ايٹمی طاقتيں آمنے سامنے ہيں اگر روايتی جنگ نے شدت اختيار کی تو بات نيوکلئير جنگ تک جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا اگر کسی قوم کو دو باتوں ميں سے ايک کا انتخاب ديا جائے کہ ہتھيار ڈال دے يا آخری فوجی تک لڑے تو ميں جانتا ہوں پاکستان آخری دم تک لڑے گا، ایسی صورت میں جب ايک ايٹمی قوت آخری دم تک لڑے گی تو نتائج ہولناک ہوسکتے ہيں۔ تاھم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ جنگ ميں کبھی پہل نہيں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان مغربی ممالک ميں اسلام فوبیا کا شکار ہيں اور يقينا ہندوستان ميں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنايا جارہا ہے اور جو کچھ کشمير ميں ہورہا ہے وہ بھی اس کا واضح اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خالصتان کا پاسپورٹ اور کرنسی ڈیزائن سامنے آگیا

عمران خان نے ہندوستان کی منڈی کو سب کچھ سمجھنے والوں پر واضح کيا کہ تجارت کے ليے خطے ميں امن اورسلامتی لازم ہے، وہ بھارت کی منڈی اور ايک ارب صارفين کوديکھتے ہيں، وہ يہ نہيں سمجھتے کہ اگرانھوں نے مسئلہ کشميرکے معاملہ ميں مداخلت نہ کی، توخطرناک نتائج صرف برصغير تک محدود نہیں رہيں گے بلکہ پوری دنیا کی تجارت اس سے متاثر ہوگی۔

عمران خان نے اميد ظاہر کی کہ صدرٹرمپ افغان امن مذاکرات پھر سے بحال کريں گے اور افغان مذاکرات کا عمل پھر آگے بڑھے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اميد ہے ٹرمپ پھر سے بات چيت آگے بڑھائيں گے کيونکہ اس کا کوئی اور حل نہيں ہے، وزیراعظم نے کہا کہ 19 سال کي جنگ سے کچھ حاصل نہيں ہوا، اس صورتحال سے نکلنے کے ليے مذاکرات کی ميز پر واپس آنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ يوٹرن وزيراعظم ہونے پر خوشی ہے جويوٹرن نہيں ليتا وہ احمق ہے، جب کرکٹ ميں کپتان تھا تو صورتحال ديکھ کر فيصلے بدل ليتا تھا۔

(895 بار دیکھا گیا)

تبصرے