Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا ،طالبان مذاکرات کیوں ختم ہوئے؟اندر کی کہانی باہر آگئی

قومی نیوز جمعه 13  ستمبر 2019
امریکا ،طالبان مذاکرات کیوں ختم ہوئے؟اندر کی کہانی باہر آگئی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے امریکہ سے مذاکرات میں اصل رکاوٹ سے پردہ اٹھا دیا‘ ذرائع کے مطابق امریکہ نے بڈگرام میں مستقل اڈا دینے چین‘ ایرا ن اور پاکستان سے تعلقات نہ رکھنے کی صورت میں طالبان کو افغانستان کی حکومت دینے کی پیشکش کی تھی‘ طالبان کے انکار پر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے اقتصادی اورسیاسی تعاون بڑھانے کی بھی آفر کی تھی‘ تاہم افغان طالبان نے تمام امریکی پیشکشوں کو ٹھکراکر واضح طورپر کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں اپنے تمام ادارے بند کرنے اور سارے فوجی نکالنا ہوں گے دوٹوک موقف کے بعد امریکہ نے مذاکرات ختم کئے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا نے بھارتی کو پہلی دھمکی دے دی

1500 سال قدیم مندر،ماہرین آثار قدیمہ کی دوڑیں

افغان طالبان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ افغانستان کی سرزمین پر کسی بھی قابض قوت کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کیاجائے گا‘ جس میں اسلامی شعائر اور اسلامی نظام کے نفاذ میں کوئی رکاوٹ ہو‘ کسی قسم کے دباﺅ اور فرمائش پر افغان طالبان اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی معاملات پر بھی افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں‘ افغان طالبان کے تعلیمی نصاب میں جہاد کو اہمیت حاصل ہوگی‘ بلکہ افغان تاریخ جو جہاد اور جدوجہد سے بھری پڑی ہے‘ نئی افغان نسل کو منتقل کی جائے گی‘ جبکہ امریکہ نصاب سے جہاد سے متعلق مواد کو یکسر نکالنے کا مطالبہ کرتاہے۔

(1036 بار دیکھا گیا)

تبصرے