Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی آرمی چیف کی پھر ہرزہ سرائی

قومی نیوز جمعه 13  ستمبر 2019
بھارتی آرمی چیف کی پھر ہرزہ سرائی

کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعرات کو کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے آ زا دکشمیر پر قبضہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہے، تاہم اس کے لئے حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے اگر حکومت ہمیں حکم دے تو ہماری تمام پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے اپاچی ہیلی کاپٹر کا بھی توڑ نکال لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں کہ ”پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب میں جمو کشمیر کو بھارتی کشمیر کہا ہے“ اس کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ ” مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے حقیقت تسلیم کی ہے او ر یہ حقیقت ہے“

ایک اور سوال کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشہ 30 سال سے پریشان ہیں اور بھارتی فوج جو کچھ کر رہی ہے یہ ان کے مفاد میں جاتا ہے اور بہت جلد انہیں پتہ چل جائے گا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

(1007 بار دیکھا گیا)

تبصرے