Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 11 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حبس اورگرمی دوروز برقراررہے گی

قومی نیوز جمعه 13  ستمبر 2019
حبس اورگرمی دوروز برقراررہے گی

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر میں حبس اور گرمی کی شدت مزید 2 روز برقرار رہے گی‘ 15 ستمبر سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کی شدت ختم ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے آج صبح قومی اخبار کو بتایا کہ شمالی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ موجود ہے جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں رُک گئی ہیں جس سے حبس بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ستمبر میں بھی گرمی ،کئی شہروں کا پارہ 40 تک پہنچ گیا

انہوں نے بتایا کہ آج شام سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی لیکن 15 ستمبر سے سمندری ہوائیں معمول پر آجائیں گی جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ بھی شدید گرم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ نہیں ہوا ہے‘ لیکن ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پسینے آرہے ہیں۔

(1000 بار دیکھا گیا)

تبصرے