Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

محسن کی بیوی کوغلطیاں نظر انداز کرنی چاہئے تھیں، میرا

قومی نیوز جمعرات 12  ستمبر 2019
محسن کی بیوی کوغلطیاں نظر انداز کرنی چاہئے تھیں، میرا

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ محسن عباس حیدر سے غلطی ہوئی ان کی اہلیہ کو اس غلطی کو نظر انداز کرنا چاہیئے تھا۔

فلم”نامعلوم افراد“سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر پر ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل الزام لگایا تھا کہ محسن انہیں کئی برسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں، یہاں تک کہ محسن نے انہیں اس وقت بدترین جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ حاملہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :ای سگریٹ بھی دل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، تحقیق
ستمبر میں بھی گرمی ،کئی شہروں کا پارہ 40 تک پہنچ گیا

اس کے علاوہ فاطمہ نے اپنے شوہر کو بے وفا قرار دیتے ہوئے ان کے اور ماڈل نازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلقات کا بھی الزام لگایا۔اداکارہ میرا نے حال ہی میں عفت عمر کے شو میں شرکت کی

جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے محسن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا محسن میرے ساتھ سیٹ پر بہت اچھے تھے، ان کا رویہ بہت دوستانہ تھا۔

میرا نے محسن عباس کو باصلاحیت اداکار قرارد یتے ہوئے کہا انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں، تاہم ان غلطیوں کو نظر انداز کرنا چاہئے۔ جس پر میزبان نے کہا اگر غلطیاں ہوتی ہیں تو مان لینی چاہئیں، معافی مانگ لینی چاہئے۔

میزبان کی اس بات پر اداکارہ میرا نے کہا محسن عباس اچھا لڑکا ہے، تاہم میزبان عفت عمر نے بات کو یہیں ختم کردیا۔

(2720 بار دیکھا گیا)

تبصرے