Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کشمیریوں کو جینے دے ،50 سے زائد ممالک کا مطالبہ

قومی نیوز جمعرات 12  ستمبر 2019
بھارت کشمیریوں کو جینے دے ،50 سے زائد ممالک کا مطالبہ

جنیوا(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں 50 سے زائد ممالک نے مقبوضہ کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 5 مطالبات پیش کئے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے میں پہلا مطالبہ ہے کیا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینے اور انہیں جینے دیا جائے ، دوسرے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے

تیسرے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کشمیر میں مواصلات کے کریک ڈاو¿ن کی تصدیق کرچکا اور کشمیر میں مواصلات کو یقینی بنایا جائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ،چوتھے مطالبے میں کئی ذیلی مطالبات رکھے گئے ہیں جن کے تحت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا تحفظ، آزادی اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن سمیت طاقت کے بے جا استعمال سے گریز کیا جائے

یہ بھی پڑھیں :
کراچی ائیرپورٹ پر پان، نسواراورگٹکے پر پابندی

حسن علی اور اہلیہ کی تصاویر پر کڑی تنقید

ستمبر میں بھی گرمی ،کئی شہروں کا پارہ 40 تک پہنچ گیا

بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے دورے کی اجازت دی جائے۔ پانچواں اور اہم مطالبہ یہ کہتا ہے کہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے پرامن طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے اور کشمیریوں کے لیے بہت اہم ہے ، دنیا بھرسے آئے مندوبین کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا اور مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی کوششوں سے 50 سے زائد ممالک نے ایک مشترکہ بیان دیا

وزیر خارجہ نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ، عالمی برادری بھارتی مظالم ،قتل عام رکوانے کیلئے کردار ادا کرے ،گزشتہ چھ ہفتوں سے کشمیری حریت رہنما نظر بند ہیں

کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ،بھارت، کشمیر میں بنیادی ، ناقابل تنسیخ انسانی حقوق کو روند رہا ہے ،بھارتی اقدامات سے خطے میں سلامتی کو خطرہ ہے ،بھارت عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔عالمی ادارہ بے گناہ کشمیریوں کیخلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے اقدامات کرے ، اس تناظر میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے

بھارت، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کے دفتر کو اجازت دے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کریں اور ان سے متعلق رپورٹ سے مستقل بنیادوں پر کونسل کو آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم وبربریت کی شدت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ،سات لاکھ فوج کی تعداد بڑھ کر دس لاکھ تک جاپہنچی ہے

صدرصاحب آخر کس مقصد کے لئے ؟جواب واضح ہے ان حالات وواقعات نے ایک ملک کا اصل کردار بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے جو خود کو جمہوریت، سکیولرازم کا گڑھ بتانے کا ڈھونگ رچاتا ہے۔، بی بی سی اور دی انڈیپنڈنٹ نے رپورٹوں میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر تشدد کی بھیانک تفصیل دنیا کے سامنے پیش کی ہے ، یہ ”دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت“ کا حقیقی چہرہ ہے۔

(902 بار دیکھا گیا)

تبصرے