ستمبر میں بھی گرمی ،کئی شہروں کا پارہ 40 تک پہنچ گیا

لاہور(قومی اخبارنیوز)ستمبر کے وسط میں بھی موسم میں تبدیلی نہیں آ سکی اورملک کے بیشتر علاقے تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، رات کے وقت بھی درجہ حرارت کم نہیں ہوسکا۔
کئی شہروں کا ستمبر کا اوسط درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 40 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے۔لاہورمیں درجہ حرارت39ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا حالانکہ ستمبر میں شہر کا نارمل درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ہوتا ہے تاہم گرمی اور حبس کی شدت تاحال برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرنٹ لگنے کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے
ماہرین کا کہنا ہے گلوبل وارمنگ کے اثرات کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، دیگر اثرات کی طرح فصلوں پر بھی گہرا اثر پڑارہا ہے اور ان کے موسم بھی تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں، چاول کی فصل مقررہ وقت سے پہلے ہی پکنا شرو ع ہوگئی ہے جبکہ پھلوں کے درخت بھی بانجھ ہونے لگے ہیں۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟