Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا نے بھارتی کو پہلی دھمکی دے دی

قومی نیوز اتوار 08  ستمبر 2019
امریکا نے بھارتی کو پہلی دھمکی دے دی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام اور معلومات کے تبادلے پر عائد پابندیوں کو فی الفور ہٹائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹاگس نے میڈیا سے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا بلیک آ ﺅٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کا اسکول، دکانیں کھولنے سے انکار

ترجمان مورگن آ رٹاگس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے عائد موبائل فون اور نیٹ ورک پر پابندی پر شدید تشویش ہے، بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے اور مواصلاتی نظام کو فی الفور بحال کیا جائے۔

مورگن آ رٹاگس نے مزید کہا کہ ٹیلی فون، موبائل اور نیٹ سروسز پر پابندی کے باعث معلومات کے تبادلوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جو آ زادی اظہار رائے کے بنیادی انسانی حق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیونافذ ہے اور مواصلاتی نظام معطل ہے، وادی بھر میں ٹیلی فون، موبائل ونیٹ سروسزبند ہیں جس کے باعث دنیا بھر سے کشمیر کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

(791 بار دیکھا گیا)

تبصرے