Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 15 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرنٹ لگنے کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے

قومی نیوز هفته 07  ستمبر 2019
کرنٹ لگنے کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) نیپرا نے کراچی میں کرنٹ لگنے سے 35میں سے19 واقعات کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ٹھہراتے ہوئے قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

کراچی میں 29تا 31جولائی اور 10تا 12اگست 2019کو شدید بارشوں کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعات اور بجلی کی طویل بندش پر نیپرا کی جانب سے نیپرا ایکٹ1997 کی دفعہA-27 کے تحت ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ نیپرا کو پیش کر دی ہے۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بجلی کا کرنٹ لگنے کے 35 سے 19واقعات میں اور بجلی کی طویل بندش پر کراچی الیکٹرک کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ نیپرا حکام نے نیپرا ایکٹ1997 کے قواعد کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں نیپرا کی جانب سے مذکورہ الزامات پر کراچی الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بھارت کی خلاء میں بھی رسوائی

سڑکوں کےساتھ کراچی کی سیاست میں بھی غلاظت کے ڈھیر

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کے ابتدائی نوٹس کا جائزہ لے کر جواب جمع کرایاجائے گاالیکٹرک قانون کی پاسداری کرنے والا ذمہ دار ادارہ ہےکے الیکٹرک ارتھنگ کے ساتھ نیٹ ورک پر سیفٹی بریکرز اور دیگر اقدامات بھی کرتا ہے

بارش اور سیلابی صورتحال سے متعلق کے الیکٹرک نے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں سے ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی تھی بارش، سیلابی صورتحال اور کھڑے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے بجلی کی تنصیبات متاثر ہوئیںسیفٹی کے اقدامات تجاوزات، ٹی وی و انٹرنیٹ کیبل، کنڈوں اور ارتھنگ وائرز کی چوری کے باعث غیر موثر ہوجاتے ہیں

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ حادثات کی بڑی وجہ غیر محفوظ اسٹریٹ لائٹ سوئچز اور جنریٹر کا غیر محفوظ استعمال بھی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ہر کارروائی میں بھرپور تعاون اور ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

(900 بار دیکھا گیا)

تبصرے