Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

"چندا" نے بھارت کو "ماموں "بنادیا، خلاء میں بھی رسوائی

قومی نیوز هفته 07  ستمبر 2019

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کے خلائی مشن کو غیر معمولی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑگیا۔چاند پرجانے کا خواب چکناچور،وزیراعظم نریندرمودی شدید مایوسی کے عالم میں سپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرزسے اٹھ کرچلے گئے۔

بھارت کو گزشتہ شب پوری دنیا میں رسوائی کاسامنا کرناپڑا ، بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو900کروڑروپے سے زائدکا نقصان ہوا، اب بھارت کو چاند کی سطح پر اپنے خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب ہونے والی اقوام میں شامل ہونے کیلئے اگلے مشن کا انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان نے اپاچی ہیلی کاپٹر کا بھی توڑ نکال لیا

کشمیریوں کا اسکول، دکانیں کھولنے سے انکار

پاک فضائیہ میرا طیارہ بھی گراچکی، انڈین ایئرچیف کا اعتراف

اگر بھارتی خلائی جہاز چاند کے جنوبی قطب کی سطح پر اتر جاتا تو وہ چاند پر خلائی جہاز کی لینڈنگ میں کامیاب ہونے والا چوتھا ملک بن جاتا۔

بھارتی خلائی جہاز چاند کی سطح سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر تھا کہ اپنے مقرر کردہ راستے سے ہٹ گیا۔ مشن کنٹرول روم میں خاموشی چھاگئی کیونکہ رابطہ منقطع ہوچکا تھا۔ بھارت کے خلائی پروگرام کے ڈائریکٹر کے سیوان نے اس کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک خلائی جہاز کا رخ تبدیل ہوگیا۔ اب تک جو ڈیٹا حاصل ہوا اس کا تجزیہ کیا جارہا ہے ،خلائی جہاز وکرم لینڈر سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں،میں خودسوچ میں پڑگیاہوں،کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

بھارت کے مون مشن کی ناکامی پر وفاقی وزیر فوادچودھری نے ٹویٹ کیا کہ ڈیئرانڈیا! جوکام نہ آتا ہو پنگا نہیں لیتے۔

(1246 بار دیکھا گیا)

تبصرے